پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار،جزبہ پر پوری قوم کو فخر ہے،وزیراعظم

0
57
pm

وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے

وزیراعظم نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جزبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈی پی او میانوالی اور مکڑ وال پولیس کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے ایس ایچ او مکڑوال اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو پندرہ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کی دلیری کے باعث دہشت گردوں کو راہ فرار اختیار کرنا پڑی ۔آئی جی پنجاب نے میانوالی بارڈر پر واقع تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نفری بڑھانے کا حکم دیا اور کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سنائپرز ، جدید اسلحے سے لیس ٹیموں کے علاوہ ہر ممکن فراہم کئے جائیں ۔فرنٹ لائن پر دہشت گردوں سے لڑنے والے جانباز ہمارے ہیرو ہیں جنہیں وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔دہشت گردوں کے قلع قمع تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے نو بجے تھانہ مکڑوال پر حملے کی اطلاع ملی پولیس نے فوری ریسپونس دے کر حملے کو ناکام بنایا ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد حملہ آور پسپا ہوئے جہاں دہشت گرد غائب ہوئے اس علاقے میں سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Leave a reply