بالی ووڈ کے سینیئر، لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے حال ہی میں بگ باس 14 کے گرینڈ فینالے میں شرکت کی-
باغی ٹی وی : بگ باس شو کے میزبان سلمان خان نے اس موقع پر خاص طور پر یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دھرم جی جب تک وہاں موجود رہیں تب تک وہاں ان کے خیر مقدم کا اہتمام جاری رہے اس شو میں موجود سب کو سلمان خان کی جانب سے ان کے ساتھ بھرپور پیار و محبت کا انداز نظر آرہا تھا اس موقع پر سلمان خان نے انھیں اپنا ہیرو کہا اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ’لوو گرو‘ بھی قرار دیا۔
جبکہ سلمان خان نے دھرم جی کے ٹریڈ مارک ڈانس یملہ، پگلہ، دیوانہ اسٹائل میں دھرم جی کے لیے ڈانس بھی کیا، اور انھیں گلے لگایا ان دونوں کے درمیان یہ پیار و محبت کا رشتہ کوئی نیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔
دھرمندر بھی سلمان کو اپنے بیٹوں کی طرح چاہتے ہیں اس بات کا ثبوت سن نوے کی دہائی کی ایک ویڈیو میں وہ سلمان کا تعارف کچھ اس طرح کرواتے ہیں کہ اب میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو بلاتا ہوں تاہم انھیں فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ معذرت کرلیتے ہیں-
بالی ووڈ فین اکاؤنٹ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 1990 کی دہائی کی اوائل کی ہے جو دوبارہ گردش کر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دھرمیندر وہاں موجود سامعین سے مادھوری ڈکشٹ اور سلمان کا تعارف کرواتے ہوئے غلطی سے سلمان کو سلیمان خان کہتے ہیں، تاہم پھر پلٹ کر انھیں گلے لگا کر معذرت کرتے ہیں۔