اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر فنکار وں کا افسوس کا اظہار

پاکستان کے معروف اور نامور سینئیر اداکار اطہر شاہ خان عرف جیدی کے انتقال پر شوبز شخصیات کا افسوس کا اظہار

باغی ٹی وی : گذشتہ روز انتقال کرنے والے معروف اداکارجیدی کے انتقال پر جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد افسردہ ہے وہیں ساتھی فنکاروں کو بھی جیدی کی موت کی افسوسناک خبر نے غمزدہ کردیا ہے فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام شئیر کئے
https://www.instagram.com/p/B__58mLj9h0/?igshid=uxe6nujyjmt1
اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماضی کے ممتاز فنکار اطہر شاہ خان کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ جیدی صاحب بھی چلے گئے-


اداکار فیصل قریشی نے ٹویٹر پر اطہر شاہ خان جیدی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جیدی صاحب چلے گئے۔


اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اہنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جیدی کے لئے مغفرت کی دعا کی اور اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مزاح سے بھرپور تمام حیرت انگیز کاموں کا شکریہ بھی ادا کردیا


اداکار فہد مصطفی نے جیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعزیتی پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں لیجنڈ اطہر شاہ خان عرف جیدی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے

فہد مصطفی نے کہا کہ انہیں جیدی جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوئی تھی فہد مصطفی نے لکھا کہ جیدی کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے اور لکھا کہ انہیں 2020 سے نفرت سی ہوگئی ہے کیونکہ یہ ایک بدترین سال ثابت ہورہا ہے

واضح رہے کہ فن کار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جیدی گزشتہ چند برس سے علیل تھے اور گلستان جوہر کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے

یاسر حسین کا سینئیر فنکاروں کو خراج تحسین

سینئیر اداکار ،شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

Comments are closed.