یاسر حسین کا سینئیر فنکاروں کو خراج تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا پاکستان کے سینئر فنکاروں راحت کاظمی اور بشری انصاری کو خراج تحسین پیش

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے سینئر فنکاروں ندیم بیگ، راحت کاظمی اور بشری انصاری کو خراج تحسین پیش کر دیا یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرلیجنڈ اداکار راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے خوبصورت اداکار قرار دیا اور ان کی دراز ی عمر کے ساتھ صحت کی بھی دعا کی
https://www.instagram.com/p/B_osBnFDBru/?igshid=jz7szqoo1vou
یاسر حسین نے راحت کاظمی کی انسٹا گرام پر تصویر شئیر کی اور راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ راحت کاظمی پاکستان کے خوبصورت ترین اداکار ہیں انہوں نے 1976 میں ادکاری کا آغازکیا

یاسر حسین نے لکھا کہ ان کا معروف ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے اداکار کا کہنا تھا کہ کرنے والے راحت کاظمی آج بھی تھیٹر میں پرفارم کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں

یاسر حسین مکی اس پوسٹ پر راحت کاظمی کے بیٹے اداکار علی کاظمی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیار اور احترام یہ بہت خوب ہے بھائی اللہ آپ کو اور ابا کو زندگی دے
https://www.instagram.com/p/B_o74_JD6Em/?igshid=9m6kdquu5xcq
یاسر حسین نے لیجنڈری اور سینئیر اداکارہ بشری انصاری کو بھی خراج تحسین پیش کیا انسٹا گرام پر اداکارہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران کن طور پر باصلاحیت اداکارہ بشری انصاری انہیں بے حد پسند ہیں

اداکار نے لکھا کہ بشری انصاری کے ماضی کے معروف ڈراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ’ففٹی ففٹی ‘ ہو یا آنگن ٹیڑھا وہ ہمیشہ ہی کمال کرتی ہیں

انہوں نے لکھا کہ یہ وہ بجلی ہیں جس سے ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چلتی ہے یاسر حسین نے بشری انصاری کے لیے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں لمبی عمر دے تاکہ وہ ہمیں اسی طرح خوش کرتی رہیں

اداکار کی اس پوسٹ کے کمنٹ میں علی کاظمی نے لکھا کہ بشری جی کی کیا بات ہے اور لکھا کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیں
https://www.instagram.com/p/B_nGIdPDa-K/?igshid=1wjbx4m8o5kid
یاسر حسین نے ندیم بیگ کو پاکستان کے لیے دی گئیں خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ضروری نہیں کہ ہم صرف ان فنکاروں کی ہی تصویریں لگائیں جو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ہم اپنے لیجنڈز اور حقیقی سُپر اسٹارزکو اُن کی زندگی میں بھی یاد کرسکتے ہیں اور ان کی درازی عمر کی دعا کرسکتے ہیں

یاسر حسین نے ندیم بیگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ندیم بیگ نے1967 سے اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ماشاءاللہ سلامت رہیں اداکار نے انہیں رومانس کے بادشاہ قرار دیا

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے بھی کمنٹس کیا اور لکھا کہ ارے واہ واہ کیا بات ہے آپکی بھائی مان گئے آپ کو ماشاءاللہ ندیم ہمارے سب سے بڑے سٹار ہیں

اداکار سمیع خان نے بھی یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے آمین لکھا

’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی

Leave a reply