جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایک اور پلی بارگین، ملزمان نے کتنی رقم نیب کے حوالہ کی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس،روشن سندھ پروگرام میں کرپشن پرنیب تحقیقات،سندھ روشن پروگرام کاٹھیکہ لینے والی کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز نے پلی بارگین کرلی،نیب کے مطابق ڈائریکٹرزنے سولراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر32 کروڑکاغیر قانونی فائدہ لینےکا انکشاف کیا ہے،ڈائریکٹرز محمد جعفر اور عزیر تحسین نے کرپشن کا اعتراف کرلیا،

دونوں ڈائریکٹرز نے لوٹے گئے 21 کروڑ روپے واپس کردیئے،چیئرمین نیب نے سندھ روشن پروگرام میں دونوں ڈائریکٹرز کی پلی بارگین منظور کرلی،احتساب عدالت نے بھی محمد جعفر اور عزیرتحسین کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کردی

جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہریش کی پلی بارگین درخواست منظور ہو گئی، ملزم ہریش نے 2 کروڑ 3 لاکھ روپے نیب کےحوالے کردیئے .احتساب عدالت نے ملزم ہریش کورہا کرنے کاحکم دے دیا

نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

عدالت نے دوران سماعت ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کےبعد بھی آپ سزایافتہ شخص کی طرح ہوں گے،آپ جانتے ہیں 10 سال الیکشن بھی نہیں لڑسکتے؟ جس پر ملزم نے کہا کہ جی میں سب جانتا ہوں، میں نے الیکشن نہیں لڑنا ،جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام کیا تھا ؟جس پر ملزم نے جواب دیا کہ غیرقانونی ٹھیکہ اورغیرمعیاری میٹریل کاالزام ہے،

سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

 

Shares: