جعلی اکاؤنٹس کیس کے نیب پراسیکیوٹر نے دیا اچانک استعفیٰ

0
72

جعلی اکاؤنٹس کیس کے نیب پراسیکیوٹر نے دیا اچانک استعفیٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زردای کے خلاف 2 ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی مستعفی ہو گئے،مدثر نقوی نے اسپیشل پراسیکیوٹر کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا،مدثر نقوی کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا ،مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کے لیے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے.

ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتا ہے کیا باقی انسان نہیں؟ چیئرمین نیب کا سوال

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

 

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

 

Leave a reply