جعلی اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم خورشید انور جمالی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم پلی بارگیننگ میں 5 کروڑ 70 لاکھ تک کی رقم دینے پر رضامند تھا،10 کروڑ سے زائد کی رقم بننے پر ملزم نے پلی بارگینن سے انکار کر دیا،

بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

ملزم خورشید انور جمالی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگیننگ کی رقم زائد ہونے پر ادا نہیں کر سکتا، عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست کینسل کرتے ہوئے20 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی ، سید عارف علی اور سید آصف محمود پلی بارگین کے لئے تیار تھے، اس کے لئے انہوں نے عدالت میں درخواست بھی دی تھی جو منظور کر لی گئی تھی، ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

Comments are closed.