جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والا مفرور ٹیچرگرفتار

crime-scene

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن سے جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے مفرور ٹیچر کو گرفتار کر لیا

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرور کی ہدایت پر بہاولپور ریجن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رحیم یار خان کلیم احمد نے ایلیمنٹری سکول ٹیچر حافظ فقیر احمد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فقیر احمد پر الزام ہے کہ اس نے جعلی اسناد کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کی تھی۔

دریں اثناء ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے ڈائریکٹ ریکوری کے ذریعے 4,90,183 روپے ڈی جی اینٹی کرپشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں سابق ایس ایس ٹی ہیڈ ماسٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وقار حسین کو گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ جٹھالہ میں سکول کے فنڈ میں 3لاکھ 96ہزار 932روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے۔ ملزم وقار حسین کافی عرصہ سے اشتہاری اور عدالتی مفرور تھا، گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بد عنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

Comments are closed.