fbpx

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کا نائب صدر جیل منتقل

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کا نائب صدر جیل منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی ،

مسلم لیگ ن کے صدر ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس بنانے سے متعلق کیس میں گرفتارکئے گئے نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ، ایف آئی اے کی جانب سے نجی بینک کے صدر عاصم سوری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم عاصم سوری سے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم پر بینکرز کا بیان بدلنے کے لئے دباﺅ کا ڈالنے کا الزام ہے

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے کیس میں گزشتہ روز نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری کو گرفتار کیا تھا ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے مطابق ایف آئی اے نے عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے عاصم سوری نجی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہیں اس گرفتاری کے بعد ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

شریف فیملی کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں، نواز شریف، مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، نواز شریف علاج کے بہانے بیرون ملک گئے تھے تا ہم دو سال کا عرصہ ہونے کو ہے واپس نہیں آئے، مریم نواز نے بھی بیرون ملک جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، انکا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!