جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ خاتون لہو لہان ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

0
69

بیٹے کی خواہش، جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ خاتون لہو لہان ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں بیٹے کے چکر میں خاتون پیر کے پاس گئی، پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی، جس سے خاتون کے سر سے خون بہنے لگا اور اسکی حالت غیر ہو گئی، خاتون کو زخمی حالت میں پشاور کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی،

پولیس کو بیان دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ بیٹے کی خواہش تھی، شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، بیٹی کی خواہش کے حوالہ سے کسی نے پیر صاحب کے پاس جانے کا کہا تھا، پیر صاحب نے کہا کیل ٹھوکنی ہو گی جس پر میں بیٹے کے لئے راضی ہو گئی، دوسری جانب مقامی ہسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدرکا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی سر پر گہری چوٹ تھی، کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے، خاتون ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے

پولیس نے جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں تا ہم جعلی پیر اپنے ٹھکانے سے فرار ہو چکا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

جعلی پیروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات بھی سامنے آ چکے ہیں، لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیاد تی کا نشانہ بنایا،

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی تھی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلا کرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔

ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا تھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں خاتون کو تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا تھا ایس پی اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا تھا-

چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Leave a reply