ایف آئی اے کی کاروائی: جعلی موبائل سِمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

0
38
ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

سکھر اور گھوٹکی میں جعلی موبائل سِمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار ،اطلاعات کے مطابق ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے گرفتار کیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں نادرا ملازمین بھی جعلی سمز رجسٹریشن کے دھندے میں ملوث پائےگئےہیں، ملزمان نادراکےفارمز کا اسکرین شاٹ لےکر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔

ایف آئی اے کی کاروائی،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز ، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے، اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے-

شہری کا گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے انوکھا اقدام

اس سے قبل گزشتہ ماہ نومبر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر سرکل کی صوبہ سندھ میں کارروائی ،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے سائبر سرکل حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سمز کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے جعلی این جی او بنائی ہوئی تھی اور سادہ لوح شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرلیتے تھے-

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ضلع تھرپار کر میں ملزمان سادہ لوح افراد کو مختلف اسکیموں کا جھانسہ دے کر سادہ کاغذ پر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرتے اور بی وی ایس ڈیوائس کے ذریعے سمز کا اجرا کرتے تھےملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے دو مختلف ٹیلی کا م فرنچائزز پر چھاپا بھی مارا، فرنچائز اوونر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جعلی طریقے سے سمز فروخت کررہے تھے۔

سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

Leave a reply