وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمایما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستانی اسٹائل رکشے کی تلاش ہے-
باغی ٹی وی : جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں لندن میں فلم کیلئے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ)ہے؟
British Pakistanis of Twitter: We are looking for a Pakistani style rickshaw in London for filming – Tuesday and Friday next week. Anyone know anyone who’s got one?
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 15, 2021
جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کیلئے کہااحتشام الحق نے اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے واٹس ایپ نمبر سرِعام دینے سے معذرت کی، جمائما نے ای میل ایڈریس پر ہی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا لوگوں کا خیال ہے کہ کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہو گی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی۔








