جھاڑو کا نشان رکھنے والی پارٹی پر جھاڑو پھر گیا، دہلی ہاتھ سے گیا

0
32

گزشتہ برس بھارت کے الیکشن میں دہلی میں حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی اس الیکشن میں ہار گئی. اور حکمران جماعت بی جے پی نے دہلی سے کلین سویپ کیا، سات نشستیں حاصل کیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے نئی دہلی میں کلین سویپ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر جھاڑو پھیر دیا ہے. پچھلے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے دہلی میں حکومت بنائی تھی لیکن اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی بالکل ہی رہ گئی. دہلی سے ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی. بھارتی الیکشن ، کونسے لیڈراب تک کامیاب ہو چکے .بی جے پی دہلی کے سربراہ منوج تواری نے لوک سبھا انتخابات میں تین سو پچاس سے زائد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے . بی جے پی کی اکثریت پر مودی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے .راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دلی میں بھارتی جنتا پارٹی نے صفایا کر دیا۔ پنجاب اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 340 سیٹیں مل چکی ہیں. کانگریس الائنس کی 95 نشستیں ہیں۔ علاقائی جماعتیں 103نشستوں پر آگے آئی ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی .

Leave a reply