جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں،حمزہ شہباز

0
149
hamza

لاہور، احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی،حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ، شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کی، نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا،احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی،

عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں،عمران خان کی حکومت میں ہم پر جھوٹے کیس بنائے گئے، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہو رہے ہیں، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں، سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل سے متعلق جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں، میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کے لیے ضروری ہے

Leave a reply