جماعت اسلامی نے 31-اکتوبرکواحتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

0
49

لاہور:جماعت اسلامی نے 31-اکتوبرکواحتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان 31 اکتوبر کواسلام آباد ڈی چوک میں جمع ہونے کا پیغآم دے دیا گیا ہے اوران سے کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شمولیت ضرور کریں

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ 31 اکتوبرکو ہم اسلام آباد ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کاروان کا رخ اسلام آباد کی طرف ہے، اب نوجوان نوکریوں کیلئے ڈی چوک آرہے ہیں حکومت تیار رہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس حکومت میں تعلیم کا حصول بہت مشکل اورمہنگا ہوچکا ہے، ملک بھر میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان امیرالعظیم نے مزید کہا کہ پنڈورا باکس میں سب سے زیادہ موجودہ حکمرانوں کے نام ہی ہیں۔

پریس کلب لاہور کے باہر جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔

احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی، حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حکومت کا وعدہ تھا کہ مہنگائی کو کم کریں گے، اس وقت یہ سونامی پاکستان کی بربادی بن چکی ہے، عمران خان کی حکومت نے قوم اور ملک کو تباہ کر دیا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ واپس لیا جائے ،چینی، گھی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ واپس کیا جائے ،پوری قوم عمران خان کے اقدامات سے تنگ آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ اقدامات واپس نہ لئے گئے تو یہ احتجاج بڑھے گا، انہوں نے لوگوں کے گھر چھین لئے، نوکریاں چھین لیں جبکہ 31 اکتوبر کو عوام جماعت اسلامی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

Leave a reply