نوجوانوں کے لیے پرنٹ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

ساہیوال ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام زمہ داران اور نوجوان کے لیے میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا کے استعداد کار میں اضافے اور ذرائع ابلاغ کے جدید ٹولز کو بہتر استعمال کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈیجیٹل میڈیا کے ٹریئنر احمد فوزان، احتشام خالق ، فرید رزاقی ، کامران اشرف نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔

سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی افادیت و اہمیت کے لیے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔ پریس کانفرنس ، ایونٹ، مختلف بیٹ پر رپورٹنگ کے طریقہ کار سکھائے ، احمد فوزان نے ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت و اہمیت اور سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات پر خصوصی گفتگو کی۔ کامران اشرف نے موبائل جرنلزم کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹولز کے استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کی مدد سے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ سے لیکر ایڈیٹنگ اور وائس اوور ٹولز کی مدد سے نیوز پیکج اور ڈیجیٹل سٹوریز کو کور کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے موبائل فون ٹولز کے حوالے سے تربیت کی۔

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

پنجاب حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم میں ارم شہزادی کی بھی تقرری

فرید رزاقی نے ٹویٹر کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ٹویٹر ٹرینڈز کے حوالے سے ٹولز بارے آگاہی دی۔ احتشام خالق نے سوشل میڈیا اور سیاسی بیانیہ کے سیشن میں سوشل میڈیا ٹرینڈز کے حوالے سے تربیت کی۔ انہوں ساہیوال کے علاقوں کے حوالے سے اعداد و شمار اور سوشل میڈیا کے پیجز کو استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کی ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراللہ گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلیل کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مضبوط بیانیہ بنائیں۔ یونین کونسل، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر سوشل میڈیا کمپین کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں

Shares: