جماعت اسلامی نے آج کراچی میں دھرنے اور احتجاج کا فیصلہ ملتوی کردیا

0
85

جماعت اسلامی نے آج کراچی میں دھرنے اور احتجاج کا فیصلہ ملتوی کردیا

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد آج بروز جمعہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا اور احتجاج کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موؤمنٹ ( ایم کیو ایم ) عوام سے خوفزدہ ہیں، الیکشن کمیشن خط کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر سوموٹو لیکر انتخابات کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن خط کو واپس پھینک کر الیکشن کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر انہوں نے آج بروز جمعہ 13 جنوری کو دن تین بجے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔ کارکنوں اور ہمدردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کراچی کے امیر نے کہا کہ کراچی سے محبت کرنے والے تمام افراد آج گھروں سے نکلیں اور الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف حصوں میں دھرنے دے سکتے ہیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں سندھ حکومت نے شب خون مارا، عوام کو آئینی حق سے پیپلز پارٹی نے محروم کیا، مفادات کی خاطر الیکشن ملتوی کئے گئے، عوام کے مینڈیٹ سے حوفزدہ ہوکر الیکشن ملتوی کئے گئے۔

Leave a reply