راولاکوٹ،جیل سے فرار قیدیوں میں سے 2 گرفتار،سرغنہ غازی شہزاد نہ پکڑا گیا

0
84
jail

آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے تا ہم ابھی تک فراریوں کے سرغنہ غازی شہزاد کو گرفتار نہ کیا جا سکا

آزاد کشمیر پولیس جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں ہے، اس ضمن میں حکومت نے قیدیوں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے،اب خبر آئی ہے کہ پولیس نے ایک سرچ آپریشن کے دوران دو قیدیوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار قیدی سزائے موت کے قیدی تھے اور جیل سے فرار ہوئے تھے،قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں،پولیس حکام نے سزائے موت کے قیدی عثمان اور 302 میں انڈر ٹرائل قیدی فیضان کو پوٹھی بالا کے جنگل سے گرفتار کیا ہے.

آزاد کشمیر باقی فراری قیدیوں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، کافی تگ و دو کے بعد فراری قیدیوں کے سرغنہ غازی شہزاد بارے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی، غازی شہزاد کا تعلق کالعدم تنظیم سے رہا ہے، جیل سے 19 قیدی فرار ہوئے تھے جس میں سے ایک مارا گیا تھا، دو گرفتار ہو گئے، ابھی تک 16 قیدی فرار ہیں،اور پولیس کی گرفت سے باہر ہیں.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایس پی خاور علی اور ایس پی خرم اقبال کی قیادت میں پولیس ٹیم نے راولاکوٹ کے قریبی جنگل میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی اہم مفرور سزائے موت کے قیدی عثمان کو گرفتار کیا،اس آپریشن میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا،پولیس نےدوسری کاروائی میں مفرور قیدی فیضان عزیز کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں جلد تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

راولا کوٹ،فرار ہونے والے قیدی تاحال گرفتار نہ ہوسکے، ماسٹر مائنڈ غازی شہزاد

راولاکوٹ جیل سے خطرناک قیدی فرار اطلاع دینے والے کو دس کروڑ انعام
جیل سے فرار قیدیوں کے بارے میں معلومات دینے پر حکومت نے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے،محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی جانب سے اس ضمن میں اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفرورں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انعام قیدیوں کی گرفتاری پر معاونت اور گرفتار کروانے والوں کو دیا جائے گا، فرار ہونے والوں میں سے 6 کے سر پر ایک ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے، فرار ہونے والے ثاقب، عثمان، فیصل، ناظر، شمیر اور عامر سزائے موت کے قیدی تھے، 25 سال سزا کے 2 مفرور قیدیوں نعمان اور ثقلین پر 50،50 لاکھ انعام رکھا گیا ہے جبکہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے دیگر 10 قیدیوں پر 30،30 لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply