جناح ہاؤس حملہ کیس،266 ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع

jinnah

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت ،عدالت نے 266 ملزمان کیخلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کر دیا

عمر سرفراز چیمہ ،میاں محمود الرشید ٫عالیہ حمزہ ٫صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت 130 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی ٹرائل کیلیے حاضری مکمل کی گئی ،بر ضمانت روبینہ جمیل نےپیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی ، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی

پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ،چالان میں میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ خدیجہ شاہ ٫ روبینہ جمیل , صنم جاوید ٫ عالیہ حمزہ ٫ طیبہ عنبرین راجہ ، عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور اور صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض سمیت 266 ملزمان شامل ہیں، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں ،چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع 

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار 

نو مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

Comments are closed.