جناح ہاؤس حملے سے ہماری روح زخمی ہوئی ہے. جان محمد رمضان

0
32
Jam M Ramzan

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صحافی برادری و معززین علاقہ نے افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ راوی روڈ پرانا پل چوک پر پلے کارڈ اٹھائے ہوئے عوام نے اپنی افواج سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے.

جبکہ اس موقع پر جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جان محمد رمضان نے کہا کہ ھم شہداء پاکستان کی قربانیوں کا بدلہ خود کو اور اپنے بچوں کو قربان کرکے بھی نہیں اتار سکتے، چیئرمین پاک آرمی لورز موومنٹ جان محمد رمضان نے کہا کہ جناح ہاوس حملے سے ہماری روح زخمی ہوئی ہے ، جان محمد رمضان کے مطابق ہم اس سانحہ کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے ہم آنے والے نسلوں کو بتائیں گے کہ ایک گروہ نے ہمارے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں کرنے کی مذموم کوشش کی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جان محمد رمضان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں اس سانحہ کے بعد ہمیں اپنی افواج سے ایمان کی حد تک محبت ہوگئی ہے جبکہ اس موقع پر معززین علاقہ جن میں مرزا عمر عارف ، ملک عمران ، رانا محمد یاسین ، ملک طیب ، عادل خان ، محمد اشرف ، احسان ، وقاص ، فرحان ، ہیرا ، لعل باز ، محمد ایوب خان ، حسن خان ، شہباز علی ، شانی گجر ، لالہ عمران ، تنویر نے شرکت کی

Leave a reply