اتفاق رائے نہیں ہوتا تو جس طرح بلاول نے کہا اسی طرح کریںگے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کسی بھی طریقے سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے،
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ تھوڑی دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات کی ،ہمارے نمبرز پورے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہ رہے ہیں ،اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو جس طرح بلاول نے کہا اسی طرح کریں گے،دیگر آپشن موجود ہیں، پہلی کوشش اتفاق رائے ہے،مولانا فضل الرحمان سے پوری قوم کی امیدیں ہیں ،کوئی ڈیڈلاک نہیں،مولانا فضل الرحمان بزرگ رہنما ہیں، ان کا وسیع تجربہ ہے ہمیں امید ہےکہ وہ آئینی ترمیم کو آگے بڑھانے میں اچھا کردار ادا کریں گے، اسی لئے وہ تمام مشاورت کا حصہ رہے ہیں
دوسری جانب قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس رات 7 بجے ہوگا،سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کیا گیا ہے، گزشتہ شب اجلاس ملتوی کرتے وقت کہا گیا تھا کہ سینیٹ اجلاس گیارہ بجے ہو گا پھراب اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس شام ساڑھے 6بجے ہوگا
مولانا فضل الرحمان کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،رانا ثناء اللہ
علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت سے ملاقات ہے، پی ٹی آئی وفد سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گیا ہے،پی ٹی آئی وفد کوسابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بات کریں، 2014سے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے،ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی کا مسودہ اپنایاہے،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی، مولانا فضل الرحمان نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا فضل الرحمان کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں، مولانا فضل الرحمان کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،
بلاول وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا کے گھر پہنچ گئے
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا
مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے
وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں
نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی
پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب
آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات