وزیر اعظم کی جنسی درندگی کے خلاف بات کو لوگوں‌ نے عورت کے خلاف کیوں سمجھ لیا ، طاہر اشرفی

0
29

وزیر اعظم کے جنسی درندگی کے خلاف بات کو لوگوں‌ نے عورت کے خلاف کیوں سمجھ لیا ، طاہر اشرفی

باغی ٹی وی : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے اپر مال قرآن اکیڈیمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
عمران خان کے جنسی درندگی کے موقف پر چند لوگوں نے ایسی مہم چلائی کہ انہوں نے بہت بڑا جرم کردیا، ماہ رمضان میں کرونا ایس او پیز پر عمل ہوگا،

عمران خان کے جنسی درندگی کے بیان پرانکی گرفت مضبوط کی کیونکہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سربراہ ہے، عمران خان نے گذشتہ ہفتے جو جنسی درندگی پر فحاشی و عریانی کو سبب قرار دیا، عورت کو جنسی درندگی کی وجہ قرار نہیں دیا،

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی کہا گیا جنسی درندگی پھیلنے کا سبب عورت ہے،امریکی تھنک ٹینک اس بات کو کہہ چکے ہیں ، عمران خان کے بیان پر عالم اسلام تائید کررہاہے، سیاسی دوست جب دیکھتے ہیں نہ پی ڈی ایم نہ دھرنا نہ لانگ مارچ چلا تو کہا گیا ہم مسجد بند کرنا چاہتے ہیں، حکومت کسی مسجد یا مدرسے پر پابندی نہیں لگا رہی اور نہ ہی قبضہ کرنے جارہی ہے ، لائیو مناظرے پر چیلنج دیتاہوں کہ معظم غائب ہوتا یا مسجد میں پولیس آ گئی ہو ماہ رمضان میں کرونا ایس او پیز کے ساتھ فرائض ادا کریں گے،

طاہر اشرفی نے مزید کہا گذشتہ سال پچاس سال عمر رکھی گئی اب اس سال ساٹھ سال کے بزرگ کرونا ویکسین لگانے والے مسجد جا سکتے ہیں، طکہیں ایک جگہ بے احتیاطی ہوتی تو اسے ملک کی غلطی بناکر پیش نہیں کرنا چاہئے، ہم چاہتے ہی عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہو ،

مدارس یا مساجد کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیاگیا بلکہ وزارت تعلیم میں ہزاروں کی تعداد میں رجسٹریشن جاری ہے، وقف املاک ایکٹ سے کہیں کوئی غلط کام نہیں ہوگا،

پہلی بار موجودہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پشاور میں ہوگا، تمام مشائخ سے رابطے میں ہیں نور الحق قادری، فواد چودھری، عبد الخبیر آزاد سے بات چیت ہورہی ہے.پوری قوم ایک روزہ اور ایک عید شروع کرے گی رمضان کا آغاز اور اختتام ایک طرح ہوگا، جج صاحب نے کہا آئین پہلے اسلام بعد میں ہے تو اگر آپ نے آئین پڑھاہوتا آئین و قانون اسلام کے تابع ہے ،کوئی توہین اسلام کرے گا تو بات کرنی پڑے گی ،طاہر اشرفی

جہالت کی بات ہے آئین سب کو حقوق دیتاہے اسلام سب کو حقوق نہیں دیتا، چیف جسٹس آف پاکستان جج کے بیان پر نوٹس لیں گے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں،

طاہر اشرفی نے جو قانون کا طالب علم کہے آئین پہلے اور اسلام بعد میں تو وہ جاہل ہے، جج صاحب جو قوتیں عالم اسلام کے خلاف ہیں آپکے بیانات سے وہ حملہ آور ہوں گے، جج ہونے کا مطلب نہیں کبھی وطن تو کبھی دین پر متضاد بیانات دینا شروع کر دیں لیکن ریڈ لائن ہے اس سے آگے کچھ نہیں بولنا، قوم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں مدارس و مساجد پر پہلے اور اب بھی عمل ہوگا،

تاجروں سے اپیل کرتے ہیں منافع پچاس فیصد کم کردیں منافع خور توبہ کریں کیونکہ ذخیرہ اندوز کےلیے عذاب ہے، چینی کا ریٹ عدالت و حکومت نے مقرر کیا اگر سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈائون نہ ہوتا تویہ ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچتی، مسجد بند نہیں ہوئی تو اس کا کریڈٹ حکومت کا بھی ہوگا، ناجائز توہین مذہب کا استعمال نہیں ہونے دیں گے لیکن جائز واقعہ کو نہیں روکیں گے،چھ ماہ میں توہین مذہب کااستعمال نہیں ہوا، طاہر اشرفی

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی سیٹ ن لیگ کی تھی اس نے جیت لی ہے اگر انہوں نے جیت لی تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ، حج پر جو ضابطہ سعودی حکومت دے گی اس پر من و عن عمل کریں گے، حج پر جانے والوں کرونا ویکسین فراہم کی جائے گی،فحاشی و عریانی سے بچنے کےلئے پردہ کرنا چاہئیے،

جنسی درندگی مدرسہ سکول و یونیورسٹی میں ہو تو درندوں کو معاف نہیں ہونا چاہئیے، درندوں کو لٹکانے پر زندہ رہنے کےلئے انسانی حقوق سامنے آ جاتے ہیں،

Leave a reply