9 مئی واقعات،عمران خان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی اٹک جیل پہنچ گئی
چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا معاملہ ،جوائنٹ انوسٹی گیشن کی ٹیم اٹک پہنچ گئی
5 رکنی ٹیم میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور شامل ہیں ،انسداد دہشتگردی کی عدالت سے گزشتہ روز اجازت ملنے کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان قلمبند کرے گی ،تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات سمیت دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی سوال جواب کیے جائیں گئے
چئیرمین پی ٹی آئی اس سے قبل جے آئی ٹی کے سامنے لاہور میں پیش ہوچکے ہیں ،چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر بھی جے آئی ٹی نے انکے خلاف مقدمہ درج کروایا ہوا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،
گزشتہ روزتفتیشی افسران کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو چھ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی تھی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کر لی ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شادمان تھانہ جلانے ، کلمہ چوک کینٹینر جلانے ، مسلم لیگ ن ہاوس حملہ کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی گئی،چئیرمین تحریک انصاف کوعسکری ٹاور حملہ کیس اور پولیس تشدد کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی، پولیس کو مقدمہ1271/23 گلبرگ ، 366/23 ماڈل ٹاؤن ، 768/23 شادمان ، 1078/23 نصیر آباد ، 1280/23 گلبرگ اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاون میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ
اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں