جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سعید غنی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی کی نالائقی کی سزا جیتے ہوئے امیدوارکو نہیں دے سکتے،
الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی امیدوار مفتاح اسما عیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں،الیکشن شفاف ہوئے،4 مئی کو الیکشن کمیشن جائیں گے، تمام دستاویزات رکھیں گے،الیکشن کمیشن جائیں گے،وہ ہماری بھی بات سنیں گے،ڈسکہ میں فائرنگ ہوئی،پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے،این اے 249 میں نہ فائرنگ ہوئی،نہ پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے ،پارٹی کو کہا ہے، ری کاؤنٹ کی بجائے ری پولنگ کریں،زیارتی ان کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہوئی ہے،جتنی بھی جماعتیں رو رہی ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،الیکشن میں بدانتظامی ہوئی ،دھاندلی نہیں ہوئی ،ڈسکہ اور این اے 249ضمنی انتخابات میں فرق تھا،
الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی,این اے 249 ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کے حوالہ سے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو مقرر کر دی گئی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا کہ آر او نے ہماری تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں جو کہ آر او کا متعصب ہونا واضع کرتا ہے۔ کچھ پریذائیڈنگ آفسران پر تحفظات ہیں جبکہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہیں ،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی جائے
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں