مزید دیکھیں

مقبول

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ،چھ زخمی،ملزمان گرفتار

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی...

پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے...

لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےسابق وزیراعلیٰ...

لیگی قیادت کا 21 اکتوبر کیلئے سجائی گئی جلسہ گاہ کا دورہ

لیگی قیادت جس میں مریم نواز شریف سمیت شہباز شریف اور باقی دیگر سینئر قیادت شامل ہے نے21 اکتوبر کیلئے سجائی گئی جلسہ گاہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامات کے حوالے سے وہاں موجود قیاد ت سے بریفنگ لی جبکہ اس پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تمام مسلم لیگ کے ورکر خاص کر مسلم اسٹؤڈیںٹ فیڈریشن کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا اور کررہے ہیں.
https://twitter.com/pmlndigitalpk/status/1715413566080385081
جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی انتظامات کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق سے معلومات لیں اور تمام ورکر کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہمیں کل پوری دنیا کو میاں نواز شریف کی قدر و منزلت دکھانی ہے اور نواز شریف کا ایسا استقبال کرنا ہے کہ مخالفین دیکھتے رہ جائیں.

https://twitter.com/pmln_org/status/1715401368046043191
تاہم دوسری جانب جلسہ گاہ کی جانب پاکستان بھر سے قافلے رواں دواں ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر خاصے پُرجوش نظر آرہے ہیں ملک کے مختلف حصوں سے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کا رُخ کر رہے ہیں۔ اور کوئٹہ سے بھی ن لیگ کے قافلے بذریعے ٹرین روانہ ہوئے ہیں جبکہ کراچی سے بھی لیگی متوالے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹرین بک کرانے کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے تحت کوئٹہ اسپیشل ٹرین کی روانگی سے ادائیگی کو مشروط کیا گیا ہے اور مسلم لیگ (نواز) نے کوئٹہ اسپیشل ٹرین کو تین روز کے لئے بک کروایا اور 40 لاکھ 16 ہزار روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ ٹرین 680 برت اور سیٹوں پر مشتمل ہے اسپیشل ٹرین میں 6 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
منی لانڈرنگ تحقیقات؛ ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف کے سمدھی کو طلب کرلیا
صنم جاوید کو جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ریکارڈہدف دے دیا
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
جبکہ ٹرین میں سوار سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی پاکستانیوں کے لیے خوش حالی کی نوید ہے اور نوازشریف معاشی ایجنڈا لے کر آرہے ہیں، ضروری تھا کہ نوازشریف وطن آکر ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں، قوم نے موقع دیا تو ایک بار پھر بحرانوں پر قابو پائیں گے۔