کوئٹہ :عوام کے دلوں میں راج کرنے والا ہی سردار ہوتا ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی تھائی لینڈ سے فٹ بال کھیلنے بلوچستان پہنچ گئے ،باغی ٹی وی کے مطابق فرزند پاکستان ، شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے نواب بیٹے نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنی قوم قبیلے اوربلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے کے لیے تھائی لینڈ سے بلوچستان پہنچ گئے
باغی ٹی وی کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی اپنی تعلمی مصروفیات ترک کرکے پاکستان پہنچے ہیںاورانہوں نے اس اپنے اپنے جزبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے اپنی قوم ، قبیلے اوربلوچ عوام سے بہت زیادہ محبت ہے ، میں ان میں رہنا چاہتا ہوں ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں نواب زادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ !
بلوچستان کے نوجوانوں کی خواہش تھی کہ کوئی سردار اُن کیساتھ فٹ بال میچ کھیلے، جب مجھے پتا چلا تو خاص طور پر تھائیلینڈ سے اپنے علاقے واپس آ کر اپنے بھائیوں کیساتھ میچ کھیلا، میرے نزدیک کوئی سردار اُس وقت تک سردار نہیں جب تک وہ عوام کے دلوں کو نا جیت لے اور میری کوشش بھی یہی ہے