مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے مظالم جاری،سرچ آپریشن میں 3 عسکریت پسند گرفتار

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر رمضان میں بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں مجاہد بنا کر پیش کر دیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تینوں کشمیری نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے اور بھاری تعداد میں بارود بھی برآمد کیا ہے

ایس ایس پی کپواڑہ رمیشن امبارکار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز تین مسلح نوجوانوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ لولاب کےعلاقے سے تین نوجوانوں نے ہتھیار اٹھا لے ہیں۔ چنانچہ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی تصویر کا پولیس اور فوج نے سخت نوٹس لیا، جس کے فوراً بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر ان تینوں کشمیری نوجوانوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا اور انہیں گرفتار کر لیا ،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے.

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

 

ایس ایس پی کپواڑہ کا کہنا تھا کہ تینوں کشمیری نوجوانوں نے لشکرطیبہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور وہ اس علاقے میں مقامی سطح پر عسکریت پسندوں‌ کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Leave a reply