جو عمران ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا وہ الیکشن تاریخ کیسے لے گا؟

0
56

جو عمران خان ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا وہ الیکشن تاریخ کیسے لے گا؟ ناقدین

وزیر آباد میں فائرنگ کے معاملے پر عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آر اس صوبہ میں نہیں تاحال ان لوگوں کے خلاف نہیں کٹوائی جاسکی جہاں ان کی اپنی حکومت ہے. کیونکہ عمران خان نے جن پر اپنے قتل کا الزام عائد کیا وہ سراسر بے بنیاد ہے کیونکہ یہ الزام انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے لگائیں ہیں.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے پر اپنے پارٹی چیئرمین کے نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہ دے سکے تھے.

اب سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا ہے کہ جب عمران خان اپنے اوپر حملہ کی مرضی کی ایف آئی آر نہیں کٹا سکی جہاں انکی حکومت تھی وہ بھلا عوام کو آزادی اور الیکشن کمیشن سے تاریخ کیسے لے سکے گا؟ جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے ایف آئی آر درج کرانے میں دلچسی نہیں دکھائی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
جبکہ خیال رہے کہ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے عمران خان کو قائل کرنے کی تمام کوششیں بھی کیں لیکن تمام رائیگاں چلی گئیں۔ دوسری جانب موجودہ صورت حال میں چوہدری پرویز الہی اور عمران خان کے تعلقات بچانے کے لئے مونس الٰہی میدان میں آگئے ہیں۔ تاہم جس طرح عمران خان نے پروپیگنڈہ کرکے اپنی جھوٹی بات کو پھیلا دیا مشکل لگتا ہے کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کریں.

Leave a reply