پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمارے نوجوان ملک کے بھتر مستقبل کی ضمانت ہیں.
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں،اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا،پورا یقین ہے، نوجوان نسل خوشحال، مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے ہر شعبے اور محاذ پر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان ایک خوش نصیب ملک ہے کہ اس کی 63 فیصد سے زائد آبادی 15 سے 33 سال کی عمر پر مشتمل ہے،پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لانے اور انہیں مواقع دلوانے کے لیے کوئی موقع نہیں گنوایا،قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنے دورِ وزارتِ اعظمیٰ میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام نے پاکستانی نوجواںوں کی ایک بڑی تعداد کو دوست ممالک میں بھی روزگار دلوایا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے متعلق تو زبان زد عام تھا کہ "بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی،نوجوانوں کو گذشتہ تین دہائیوں میں آخری بار سب سے زیادہ نوکریاں اور روزگار کے مواقع صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حکومت میں ملے،پیپلز پارٹی آج کے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلاتوں سے مکمل طور آگاہ ہے،نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی بلاامتیاز فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے نوجوان مایوس نہ ہوں، ہم سب مل جل کر محنت کریں گے اور نوجونوں کے لیے معیاری تعلیم و روزگار کو یقینی بنائیں گے،ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے، جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کرکے دکھاتے ہیں
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا








