9 مئی کوریج کےمعاملے پر صحافیوں کیلئے پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی
پنجاب حکومت نے9مئی کوکوریج کرنےوالےصحافیوں کی گرفتاری کے معاملے پرجرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں صدرپی ایف یوجے،صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس شامل ہوں گے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل لیگل پنجاب کمیٹی کےکنوینرہوں گے،کمیٹی ضلعی پولیس افسراورصحافیوں میں ربط کارکےطورپرکام کرےگی۔
عامر میر نے کہا کہ نگراں حکومت میڈیاکی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے، مذکورہ کمیٹی صوبےمیں صحافیوں کاتحفظ یقینی بنائےگی اور ان کےساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اورازالہ کرےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس 
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا   
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی 
دوسری جانب پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرراہد رفیق بٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سےکمیٹی بنانےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نےصحافیوں کادیرینہ مطالبہ حل کردیا۔








