جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت

0
42

جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت پیش ہوئے،شہباز شریف نے روسٹرم پر عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ، تاریخ لمبی دے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ آپ کی استدعا پر آئندہ سماعت پر غور کریں گے ،عدالت نے شہباز شریف کو پارٹی رہنماوَں سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی اجازت دے دی ملاقات میں ملک احمد خان ،ملک ریاض احمد اور عطا تارڑ سمیت دیگرموجود ہیں

قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

شہباز شریف نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل تک جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

Leave a reply