عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل کردیئے گئے ہیں
اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج، پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رہنماء اسد عمر کی ضمانت خارج کرنے والے جج سمیت ماتحت عدلیہ کے متعدد ججوں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں. حالیہ تبادلہ ہونے والے ججز میں رانا جواد عباس حسن، شاہ رخ ارجمند، جبکہ ان کے علاوہ کامران مفتی اور طاہر محمود خان سمیت عبدالحسنات محمد شامل ہیں.

واضح رہے کہ 21 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ میں مئی اور جون میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز کا روسٹر جاری کر دیاگیاتھا جبکہ نئے روسٹر میں عمران خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کو بھی تبدیل کر دیاگیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
خیال رہے کہ عمران خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے جسٹس طارق سلیم شیخ کو دو ماہ کیلئے ملتان بینچ بھیج دیاگیا تھا جبکہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن کو راولپنڈی بینچ بھیج دیاگیا تھا.








