جے یو آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کرتے ہوئے پلان بی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے
جمعیت علمائے اسلام ف کے پلان بی کے تحت ملک کی مختلف قومی شاہراہوں پر چوتھے روز بھی دھرنے جاری ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن 26 نمبر چونگی اسلام آباد پہنچ گئے اوردھرنا دے کراحتجاج شروع کردیا۔ کارکنوں کے چوک پر پہنچنے پرپولیس نے عام ٹریفک کو متبادل راستوں پرموڑ دیا۔
دوسری جانب پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پلان بی کے تحت شاہراہوں کی بندش اور احتجاج کا دائرہ ہر شہر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شاہراہ کی بندش سے افغان ٹریڈٹرانزٹ اورنیٹوافواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔\
مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو کہا گیا تھا کہ کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔. سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے ، سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا.