سپریم کورٹ میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر صدف یاسمین کے بجائے صدف احسان کے نوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،
وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہاکہ جے یو آئی کی طرف سے مخصوص نشست پر امیدوار صدف یاسمین تھیں،الیکشن کمیشن نے صدف احسان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کئے بغیر دلائل کیسے سن سکتے ہیں؟وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ایک اجنبی جے یو آئی کی نشست پر ایوان میں موجود ہے،جے یو آئی نے صدف احسان کا نام تجویز بھی نہیں کیا، عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور صدف احسان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی ہے.
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بلنڈر ،جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،کامیابی کا نوٹیفیکیشن کے پی سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے جاری کیا گیا ،جاری شدہ نوٹیفیکیشن کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفئکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی ، الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو ائی کی فہرست میں ہے ،صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ،مخصوص نشست کے لئے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد مخصو ص نشستیں دیگر جماعتوں کو دی گئی ہیں،
سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے
روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری








