روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

0
163
tori muqadma

آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی اور سینیئر نائب صدر سردار مشتاق کی گرفتاری کا معاملہ،آل پاکستان ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری کی جانب سے گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے

محمد فاروق چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے خلاف بے بنیاد کاروائیاں بند کرے ، جو کچھ ہوا آج تک کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا ،روٹی اگر سستا کروانی ہے تو پہلے گیس سستی کی جائے ،غریب پرور لوگ ہیں کبھی مہنگائی نہیں کی،ہم ٹیبل ٹاک کیلئے تیار ہیں،اگر کوئی مسئلہ تھا تو ڈسٹرک پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ طلب کی جاتی جس میں تمام تاجر قیادت موجود ہے، تاجروں کے ساتھ مخالفانہ سلوک انتہائی افسوس ناک ہے، نون لیگ تاجروں کی نمائندہ جماعت سمجھی جاتی ہے، گرفتاریاں ن لیگ اور تاجر برادری میں دوریاں پیدا کرنے کی سازش ہے

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن کیخلاف روٹی 16 روپے نہ کرنے پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔درج مقدمے میں کہا گیا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص نے پنجا ب حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے خلاف بیان دیا اور کہا کہ یہ نوٹفکیشن خود ساختہ ہےہم حکومت کے خلاف فائٹ کریں گے،پنجاب بھر کی تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں ، نان بائی پریشان نہ ہوں،اور نوٹفکیشن کے مطابق روٹی کے ریٹ کم نہ کریں،ویڈیو بیان دے کر اشتعال انگیزی کی گئی،امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے حکم کے بعد صدر روٹی نان ایسوسی ایشن شفیق قریشی کی طرف سے روٹی نان کی قیمت کم نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ویڈیو پیغام میں شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے چھٹی والے دن خود ساختہ نوٹفکشین جاری ہوئے ہیں،انکو مد نظر رکھتے ہوئے تمام نابنائی حضرات کے لئے پیغام ہے کہ آٹے کے ریٹ جو نیچے ہیں دوماہ قبل آٹا مہنگا ہوا تھا، ڈی سی آفس میں ہونیوالی میٹنگ کے مطابق روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی ہو گا، ہم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے، اگر زبردستی فیصلہ مسلط کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے، ہمیں گیس مل نہیں مل رہی، بجلی کے بل بڑھ چکے ہیں،تمام اشیا دو سو فیصد مہنگی ہو چکی ہیں، اتوار والے دن خودساختہ نوٹفکیشن جاری ہوا، ہم اسکو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عید کے بعد نئے ریٹ مقرر کرنے تھے لیکن انہوں نے ہمیں پریشان کر دیا، اب ہم اسی طرح جواب دیں گے تمام اضلاع میں وزن اوپر ہو، ریٹ پر انتظامیہ جیسے کرے گی ویسا جواب دیں گے،

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور میں مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 14 افراد موقع سے گرفتار
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سستی روٹی اور نان کی فراہمی کیلئے فیلڈ سرگرم ہیں۔ وزیر خوراک نے منگل کے روز روٹی، نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شادمان اور مسلم ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گراں فروشی میں ملوث 14 افراد جو موقع سے حراست میں لیا گیا اور متعلقہ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے دورے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عادی مجرمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں گے۔ وزیر خوراک نے مارکیٹ کی ناقص مانیٹرنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سرزنش کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دفاتر سے نکلے اور عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ میں موثر کردار ادا کرے۔ بلال یاسین نے کہا کہ نئی قیمتیں تمام اعدادوشمار دیکھنے کے بعد نوٹیفائی کی گئی ہیں اور کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ لاہور میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں یقینی بنا رہے ہیں۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ تمام بازاروں میں پرائس لسٹ آویزاں کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی ہے اور اسکے ثمرات نچلی سطح تک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی۔ وزیر خوراک نے کہا کہ درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا کروا رہے ہیں۔ مارکیٹس کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور، اے ڈی سی جی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی وزیر خوراک کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت جہاں بھی 16 روپے سے زائد ہو، قیمت پنجاب ایپ یا پھر وزیرِ اعلیٰ شکایت سیل نمبر 080002345 پر رپورٹ کریں۔

روٹی 20 کی نہیں 16کی، نواز شریف اور مریم نواز تندور پر پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے تندور کا دورہ کیا اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ روٹی 20 روپے کی نہیں، 16 روپے کی خریدنی ہے” لکھ کر بھی لگاؤ،ایک دن پہلے نوٹیفیکیشن ہوا اور اگلے ہی دن وزیراعلیٰ مریم نواز ،نوازشریف کے ہمراہ مختلف تندوروں پہ پہنچ گئیں روٹی نان کا میعار ، وزن اور ریٹ لسٹ چیک کی۔ خریداروں کو بھی زائد قیمت طلب کرنے پر شکایت درج کروانے کی ہدایت کی.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی ہے نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے اگر کوئی زیادہ پیسے مانگے تو اسکے لیے دیئے گئے نمبر پہ شکایت درج کروانی ہے

Leave a reply