جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔

باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فضل الرحمان کا سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے بلکہ سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی۔

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی


انہوں نے کہا کہ ہر روز 10 شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے جبکہ ابھی تک نہ تو آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا اور نہ ہی فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور منشیات کیس میں وزیر داخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا ؟

شیخ رشید احمد نے جولائی کو پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 منحرف اراکین کو ٹکٹ دے کر ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے۔ اب قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ چودھریوں کو لڑا دیا اور ایم کیو ایم کولائن میں لگا دیا۔ بی اے پی اور اے این پی کو مٹھا دیا۔ ابھی ٹریلر چلا ہے تاہم اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الہی نے 10 کروڑ روپے کی آفر کی،سابق پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

واضح رہے کہ راولپنڈی میں حکیم ملت سیمنار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سےآئی تھی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا امریکہ نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کا خاتمہ کرنا چاہتےہیں، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک بھی جانتے ہیں اور ہم بھی انہیں جانتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان مفاد پرست ہوتے ہیں

‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،مولانا فضل الرحمان

Comments are closed.