مزید دیکھیں

مقبول

2025 میں فضائی حادثات،عوام میں خوف کی لہر

2025 میں فضائی سفر کے دوران کئی افسوسناک اور...

تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)سینیئر صحافی...

” کون ہے میرا؟ "تحریر:کنزہ محمد رفیق

ستاروں کی جھلملاتی روشنیوں، سمندر کے گہرے پانیوں اور...

اقربا ء پروری کوئی مسئلہ نہیں ہے جنید نیازی نے ایسا کیوں کہا ؟

ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اقرباء پروری کا وجود ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو ایک بار چانس دلوا دے گا ، دو بار چانس دلوا دے گا لیکن اگر اس کے بیٹے میں‌ٹیلنٹ ہی نہیں‌ہو گا تو وہ زیادہ دیر تک نہٰیں چل سکے گا. لیکن اقرباء پروری میرے نزدیک کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے. انہوں نے کہا صنف آہن میرا پہلا ڈرامہ تھا اس ڈرامے میں میرا کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا.

”میری خوش قسمتی ہے کہ میرے سینئرز نے میرا کیرئیر کے شروع میں‌بہت ساتھ دیا، ”میں‌یمنہ زیدی کا نام ضرور لینا چاہوں گا کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی میں نے ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا. انہوں نے کہا کہ رئیلٹی شو تماشا میں‌کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اس سے مجھے سٹار ڈم ملا ہے . ڈرامہ سیریل بے بی باجی سے مجھے مزید شہرت ملی . انہوں نے یہ بھی کہ انڈسٹری میں لابیز موجود ہیں لیکن میں‌کسی بھی لابی کا حصہ نہیں ہوں لابی میں رہتے ہوئے بھی ایک آدھ ڈرامے میں‌ہی کام مل جاتا ہے باقی تو آپ کوخود ہی جدوجہد کرنی پڑتی ہے ، ضروری ہے کہ کسی بھی لابی کا حصہ نہ بنا جائے .

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی