جون سے اب تک نہ میری تنخواہ دی نہ ادارے کو فعال بنانے کی کوشش کی گئی،سی ای او عدالت پہنچ گیا

0
49

جون سے اب تک نہ میری تنخواہ دی نہ ادارے کو فعال بنانے کی کوشش کی گئی،سی ای او عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کے خلاف شکایات سننے والی ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی فعال نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اتھارٹی فعال بنانے سے متعلق تجاویز آئندہ سماعت تک جمع کرانے کا حکم دے دیا ،ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر علی سید حسین نقوی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یہ اتھارٹی غیر فعال ہے وفاقی حکومت نے آج تک کوئی فنڈ نہیں دئیے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کیسے اتھارٹی میں آئے اس سے پہلے کیا کرتے تھے؟ جس پر سی ای او نے کہا کہ کینیڈا میں سینئر مینجر ہیلتھ سروسز تھا میری سلیکشن پراسس کے تحت ہوئی،جون سے اب تک نہ میری تنخواہ دی نہ ادارے کو فعال بنانے کی کوشش کی گئی، ریگولیٹری باڈی فعال بنانے سے متعلق تجاویز دیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا،

عدالت نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس کیس کا مقصد یہ ہے کہ اسلام آباد میں ایک فعال ہیلتھ ریگولیٹر اتھارٹی ہو،کیا آپ کو معلوم ہے اسلام آباد میں اسپتال مالکان اس کیس کی وجہ سے گھبرا گئے ہیں،

وکیل عمر گیلانی نے کہا کہ پیشہ ورانہ لحاظ سے اچھے ڈاکٹرز اور اسپتال ہمارے ہاں بھی موجود ہیں،

Leave a reply