اسلام آباد: بس حادثے میں 30 قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت صدمے میں مبتلا ہوں،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی خان بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان بس حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمے میں مبتلا ہوں،
ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ راجن پور جانے والے بس کو ڈی جی خان کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 افراد کی ہلاکت پر انتاہئی رنجیدہ اور صدمے سے دو چار ہوں-
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پنجاب حکومت کو مثائرہ خاندان کی مدد کرنے اور فوری سہارا فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں- میری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں-
Prime Minister @ImranKhanPTI expresses grief on tragic road accident that claimed 30 lives near DG Khan.
The PM has instructed Punjab government to offer rapid assistance and support to the families of the victims. pic.twitter.com/0boCqWsIsI
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 19, 2021
واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس تکنیکی اعتبار سے مس فٹ تھی۔ بس میں 48 مسافر وں کی گنجائش تھی جہاں 78 افراد سوار تھے۔ بس سے متعلق یہ انکشاف ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر متاثرہ بس کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔
بس حادثے سے متعلق آرپی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ بس کا ایکسلریٹر ناکارہ تھا، ڈرائیور ریس کی تار ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی چلارہا تھا ۔