جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت، یہ کیا ہو رہا ہے؟ چیف جسٹس

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی,چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

سپریم کورٹ نے افتخار الدین ویڈیو از خود نوٹس کیس کی سماعت2جولائی تک ملتوی کر دی،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،سپریم کورٹ نے مولوی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کر دیا

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کچھ نہیں کررہا ایف آئی اے کےپاس ججز کے دیگر معاملات بھی ہیں،

جستس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ویڈیو میں ملک کے ادارے کو دھمکی دی گئی ہے،ادارے کے جج کا نام تضحیک آمیز انداز سے لیا گیا ہے، ریاستی مشینری نے ایکشن تاخیر سے کیوں لیا؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایف آئی اے نے کسی معاملےپر نتائج نہیں دیئے،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی.

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی کی ویڈیو پر سپریم کورٹ نے گزشتہ روز از خود نوٹس لیا تھا،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں، اہلیہ مقدمہ درج کروانے پہنچ گئی

Leave a reply