ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا،سارہ کے بیہمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس وقت جسٹس فارسارہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
باغی ٹی وی : ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا، پولیس نے ایاز میر کے بیٹے کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے-
شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے…
ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔
شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی-
شاہنواز امیر کے خلاف ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا-
ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا،قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا،ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا،ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے،اسلام آباد:ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کر کے قتل کیا-
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
شاہنواز میر کی سفاکیت پر عوم کی جانب سے بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جسٹس فار سارہ ٹاپ ٹرینڈ ہے جس میں معروف شخصیات سمیت صارفین کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-
https://twitter.com/MushaalMullick/status/1573587491642568704?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
کشمیری حریت رہنما یاسین ملکی کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے بہتر ہے-ایسے ذہنی طور پر غیر مستحکم مرد سے شادی نہ کریں جنہیں خواتین کے ساتھ تہذیبی سلوک کرنے کی تربیت نہ ہو-
https://twitter.com/Justice4Karima/status/1573587517705621504?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ کب کسی ایسی عورت کو انصاف ملے گا جو غصے اور استحقاق کے ہاتھوں ماری گئی ہے۔ ایک اور ہیش ٹیگ۔ انصاف کا ایک اور طویل انتظار۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔
https://twitter.com/Ali1abbasi/status/1573587481966137345?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
ایک صارف نے کہا کہ بیٹیوں کے رشتے طے کرتے وقت تھوڑی سی زحمت کرکے یہ تحقیق بھی کر لیا کریں کہ دولت میں ڈوبا ہوا یہ شخص انسان بھی ہے یا نہیں؟-
https://twitter.com/mustafa_mughal1/status/1573587183948144641?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/dukhtarakhtar/status/1573589167388377088?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دیں اور”قتل کے بدلے قتل کا قانون پاس ہونا چاہیئے-
https://twitter.com/QuaideazamM/status/1573589118537416704?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
ایک صارف نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب نور کو قتل کیا گیا تو کچھ لوگ اس پر الزام لگا رہے تھے اور اس کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے تھے۔ اخلاقی پولیس پوچھ رہی تھی کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی جگہ پر کیا کر رہی ہے۔ ٹھیک ہے! اب سارہ کا کیا ہوگا؟
https://twitter.com/FardeenJawed/status/1573589047037009921?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/Justice4Karima/status/1573588783118680064?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/CTV_Digital/status/1573588396051677185?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/misbahkabeer998/status/1573588413713989632?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا
مصباح نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اور کتنی خواتین ان بدمعاش مردوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے کا ہیش ٹیگ بنیں گی؟ انصاف کب ملے گا؟ ان لوگوں کو جو اپنے پیسے اور حیثیت سے زیادہ کام کرتے ہیں ان کے جرائم کی سزا کب ملے گی؟-
https://twitter.com/_Khansa_Khan/status/1573588206456655872?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
ایک صارف نے کہا کہ عورتیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں تو کہتے ہیں کہ سارے حقوق تو ہیں انکے پاس اور کیا چاہتیں ہیں یا پھر کہا جاتا ہے کہ یہ تو اپر کلاس کی آنٹیز ہیں جن کو حقوق سے بڑھ کر سب کچھ حاصل ہے میرا سوال ہے کہ اگر ایسا ہے تو سارہ اور نور مقدم جیسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟-
https://twitter.com/ASHANKHAN92/status/1573588133458894851?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/Justice4Karima/status/1573587517705621504?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q
https://twitter.com/msislam_50/status/1573599022459363329?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q