جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زبان کا لہجہ بتارہا ہے کہ وہ کسی اورکے لیے کھیل رہےہیں:چوہدری اعتزازاحسن

0
51

اسلام آباد :جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زبان کا لہجہ بتارہا ہے کہ وہ کسی اورکے لیے کھیل رہےہیں:چوہدری اعتزازاحسن نے قاضی فائزعیسیٰ کو عدلیہ کے خطرہ قراردیا ،

ذرائع کے مطابق سینئر وکیل رہنماء نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بڑی دراڑ پڑی ہوئی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اختلافی نوٹ کو پبلک کیے جانے کے بعد اس سے ان کی جانبداری مزید کھل کر سامنے آگئی ، کیوں کہ اگر اس اختلافی نوٹ کی زبان دیکھیں تو وہ بہت ہی فرسٹریشن پر مبنی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے رابطے بتارہے ہیں کہ وہ کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اوریہ ایک جج کی تباہی کا سوا کچھ نہیں‌

ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس میں 4 ججز نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے جج کو کہا کہ آپ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، میرے علم کے مطابق پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ، ہونا تو یہ چاہیے کہ جس بینچ نے نوٹس دیا ہو اس کے دونوں ججز لارجر بینچ میں آئیں، تمام صوبوں اور چیف جسٹس آف پاکستان اختیار رکھتے ہیں کہ وہ بینچ بنائیں۔

چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس بینچ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا،بنچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ جج کو نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں عدلیہ کے ہاتھوں بہت غلط نظیریں بھی رکھی گئی ہیں جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی بہت انوکھاکام کیا ، بینچ کی طرف سے کاغذ ات پیش کرنے پر باقی بینچ نے انہیں کیس سے روکا۔

Leave a reply