کے الیکٹرک کیلیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی
نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی ٹی وی کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ستمبر کے لیے ایف سی اے میں کمی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور کمی کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کے مطابق قبل ازیں اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی بہ نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
یاد رہے کہ اکتوبر میں الیکٹرک صارفین کے لئے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے کی کمی کی گئی تھی. جبکہ نیپرا نے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی منظوری دی گئی تھی. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔