کے الیکٹرک بتائے اس کی آمدن اوراخراجات کیا ہیں:نیپرا نے شکنجہ کس لیا

0
35

اسلام آباد :کے الیکٹرک بتائے اس کی آمدن اوراخراجات کیا ہیں:نیپرا نے شکنجہ کس لیا،اطلاعات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے آپریشنز اورمینٹی ننس پر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔نیپرا نے پوچھا ہے کہ بتایا جائےکہ آمدن کتنی ہے اوراخراجات کہاں اورکیسے کئے

تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت بجلی کے ویلنگ ریٹس پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے54پیسےمنہگی کرنےکی درخواست کررکھی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ آپ یہ رقم دوبارہ کیوں مانگ رہے ہیں ؟ جس پر سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ روپےکی قدرمیں کمی کے باعث اضافی سرمایہ کاری کی اجازت مانگ رہےہیں۔

سی ایف او کےالیکٹرک نے کہا کہ ہم نہیں کہتےسب چیزیں ٹھیک ہیں،چیزیں ٹھیک کرنے والی بھی ہیں نیپرا ہدایت کےمطابق کے الیکٹرک میں چیزیں ٹھیک کریں گے، کےالیکٹرک کا900میگاواٹ کاپاورپلانٹ کاپہلایونٹ2021میں پیداوارشروع کردیگا۔

چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ آپ کو تو پہلے ہی آپریشنز اورمینٹی ننس کیلئے ٹیرف میں رقم دی ہوئی ہے کوئی ایسا کیس بتائیں جہاں مشینیں کھلنے پرکم اخراجات آئے ہوں، کےالیکٹرک تفصیلات فراہم کرےکہ آپریشنز اورمینٹی ننس پر کتنا خرچ کیا، ہم بجلی ویلنگ سے متعلق متوازن فیصلہ دیں گے۔

Leave a reply