کراچی ::چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے رواں سال جولائی کے بعد ’’کے الیکٹرک‘‘ کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ صنعتار اپنا پاور پلانٹ یا کسی دوسرے پاور پروڈیوسر سے بجلی خرید سکیں گے۔
تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ
چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے کراچی چیمبر میں تاجروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی تک کے الیکٹرک کی شہر قائد میں اجارہ داری ختم ہوجائے گی، ایک میگا واٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کسی سے بھی بجلی حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2023ء کے بعد ہمارا قانون سی ٹی سی بی سی ایم نافذ ہوجائے گا جس کے تحت صنعتکار اپنا پاور پلانٹ لگاکر یا کسی دوسرے پاور پروڈیوسر سے بجلی حاصل کرسکیں گے۔
رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم
چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے تاجروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بجلی کی ہول سیل مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی طرح وجود میں آجائے گی، کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار بہتر بنانے میں ناکام رہا تاہم وہ بجلی کے نقصانات 40 سے کم کرکے 15.5 فیصد پر لانےمیں کامیاب رہا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی فراہمی کی کمپنیز ڈسکوز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔