بڑی تنخواہ والی جاب سے زیادہ چھوٹےکاروبار کو ترجیح دیں کیونکہ جاب آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنا سکتی
ذاتی رقم سے کبھی انویسٹ نہ کریں ذاتی رقم صرف آپ کے انویسٹمینٹ کی حفاظت ہے جو آپ کی انوایسٹمنٹ بچا سکتی ہے بڑھا نہیں سکتی
آپ روزانہ دس کاروباری آئیڈیاز سوچیں یہ دس آئیڈیاز آپ آپ کو 3600 نئے بزنس کے موقع فراہم کریں گے جس میں سے چند آئیڈیاز آپ کے لئے خوشحالی کا ضرور سبب بنیں گے
آپ زندگی میں کبھی چائے پانی اچھے کھانے یا ٹیکسی کی بچت نہ کریں پیسے بچانے کے لئے بس کا سفر نہ کریں کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص ایسی بچت سے امیر نہیں ہوا سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اپنی صحت پر کریں
آپ علم حاصل کریں تعلیم سے انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو تا ہے اور کاروباری اہلیت بڑھتی ہے سوجھ بوجھ رکھنے والے لوگ کبھی تنگدست نہیں رہتے
آپ کبھی ایسا کاروبار شروع نہ کریں جس میں بہت زیادہ مقابلہ ہو بلکہ ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں
چوبیس گھنٹوں میں سے آٹھ گھنٹے سونا بہت اچھی سرمایہ کاری ہے
آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں نہ کہ اُن لوگوں کو جن کےلئے آپ بے بے وُقعت ہیں یا جنہیں آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
آپ سارا دن ان نعمتوں کا شکر ادا کریں جو اللہ نے آپ کو دی ہیں شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے
آپ خود پر اپنی ذہنی صلاحیتوں پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پُوچھنے کی بجائے حالات پر خود غور کریں
تعلیم یافتہ ہو کر نوکری کی تلاش میں دربدر گھومنا بد قسمتی کی نشانی ہے ہزاروں کاروبار ہیں اگر ایک کاروبار بھی کریں گے تو نوکری سے زیادہ کمائیں گے اب آپ ان پڑھ بھی نہیں جو سوچیں کاروبار کیسے کیا جائے آپ پڑھے لکھے ہیں تو یقیناً ایک اچھا کاروبار کر سکتے ہیں
جو کام آپ خود نہیں جانتے کبھی مت کریں دوسروں سے یہ توقع چھوڑ دیں کہ وہ آپ کے سرمائے سے آپ کو کما کر دیں گے
آپ اپنی وراثت میں نوکری نہیں چھوڑ سکتے جب کہ کاروبار نسلوں میں چلتا ہے
تجارت سے سخاوت آتی ہے اس لیے غریب تاجر بھی عموماً سخی ہوتا ہے جبکہ ملازم اگرچہ امیر ہو پھر بھی عموماً بخیل ہوتا ہے
ایماندار تاجر کا رُتبہ دنیا و آخرت میں بُلند ہے جبکہ بے ایمان دنیا و آخرت میں باعث نار ہے