یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا
جس میں شاہین سٹار کبڈی مریدکے کی ٹیم کا مقابلہ یوتھ آف شیخوپورہ کی کبڈی ٹیم سے ہوا
میچ کے مہمان خصوصی چوھدری شہزاد علی ورک چئیرمین القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن، چوھدری اقبال گھمن اور ایس ایچ او تھانہ فیروزوالا عامر محبوب اور دیگر تھے
میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد میدان میں جمع تھی کھلاڑیوں نے بہترین میچ پیش کر کے تماشائیوں کے دل جیت لیے یوتھ آف شیخوپورہ کی ٹیم نے میچ کی فاتح ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ چوھدری شہزاد علی ورک، اور عامر محبوب نے بہترین کھیل پیش کرنے والی فاتح ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا اس موقع پر شہزاد علی ورک نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوان نسل کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ وہ جسمانی طور پر فٹ بھی رہتے ہیں
صدر یوتھ آف شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے والوں کے ہسپتال ویران ہوجایا کرتے ہیں
جنرل سیکرٹری محمد فہیم شاکر کا کہنا تھا کہ ہم روایتی کھیلوں کے احیاء کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو مثبت رخ لگاتے ہوئے وطنِ عزیز کے استحکام کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں