کبل دھماکہ: سی ٹی ڈی تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا. تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

0
43
Swat

کبل دھماکہ: سی ٹی ڈی تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا. تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جس میں 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد پڑا تھا جو دھماکوں سے پھٹ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں تفتیش کیلئے لائے گئے دو مشتبہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

کبل سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جہاں گزشتہ تین سے چار سالوں کا بارود موجود تھا۔ کبل تھانے میں باجوڑ ،دیر ، سوات ، بونیر سے مال مقدمہ بارود بھی لا کر رکھا گیا تھا۔ 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد مال خانے میں موجود تھا۔ رپورٹ کے مطابق مال خانے میں مارٹر گولے ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز پڑے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کبل سی ٹی ڈی تھانہ محفوظ ترین جگہ پر واقع تھا، تھانے سے پہلے دو سکیورٹی چیک پوسٹیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تھانے کی سکیورٹی کیلئے پانچ اہلکار موجود تھے ، تھانے میں کسی کے داخلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، پہلا دھماکہ 8 بجکر 20 منٹ جبکہ دوسرا دھماکہ 8 بج کر 25 منٹ پر ہوا، پہلے معمولی دھماکا ہوا جبکہ دوسرے دھماکے سے تمام بارودی مواد پھٹ گیا۔

Leave a reply