کبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھا اور نہ ہے،بھارت کی جانب سے‌ ڈرون حملوں کے الزام پر وزیر خارجہ کا ردعمل

0
89
کبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھا اور نہ ہے،بھارت کی جانب سے‌ ڈرون حملوں کے الزام پر وزیر خارجہ کا ردعمل #Baaghi

کبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھا اور نہ ہے،بھارت کی جانب سے‌ ڈرون حملوں کے الزام پر وزیر خارجہ کا ردعمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان کی سوچ اوربھارت کی سوچ واضح ہوگئی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مصالحانہ کردار سے واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بھارت نے خیر سگالی کا جواب 5اگست 2019 کے غیر آئینی اقدامات سے دیا، بھارت کی طرف سے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا،مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار بھارت سرکار ہے،کشمیری قیادت جو ماضی میں دلی سرکار کا حصہ رہی وہ بھی ان اقدامات سے ناخوش ہے، بھارتی حکومت کی گزشتہ دنوں بلائی گئی بیٹھک ناکامی سے دوچار ہوئی،مقبوضہ کشمیر سے متعلق سفارتی محاذ پر ہماراموقف آج بھی واضح ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے آصف زرادی کا بیان میری نظر سے گزرا،افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم نے افغان فریقین کی معاونت کی، صدر بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں نے حل کرنا ہے، امریکہ ، چین ، روس یا دیگر علاقائی ممالک سب سہولت کاری کر سکتے ہیں اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جو اقدامات اٹھانا پڑے ہم ضرور اٹھائیں گے،فیٹف کا تقاضا تھا کہ منی لانڈرنگ کو روکا جائے،وزیر اعظم عمران خان منی لانڈرنگ کا تدارک اور خاتمہ چاہتے ہیں،فیٹف تکنیکی فورم ہے سیاسی نہیں،بھارت اس کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے کچھ اندرونی اوربیرونی قوتیں پاکستان کے امن میں خلل ڈالنا چاہتی ہیں،کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کی توجہ بٹی رہے ،

جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملوں کے بعد اسکا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے کے حوالہ سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان پر ڈرونز کا الزام بے بنیاد ہے ،اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑ چکے ہیں،پاکستان کا کبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھا اور نہ ہے،

واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جموں میں فضائیہ کے اڈے پر تین روز قبل حملہ ہوا تھا جسے ڈرون حملہ کہا گیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے جموں کے بھارتی فضائیہ کے اڈے کے دورہ کیا اور ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کیں، دھماکوں میں بھارتی فضاییہ کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، این آئی اے کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے، پہلے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دوسرا دھماکہ کھلے علاقے میں ہونے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا، البتہ بھارتی فضائیہ کے دو جوان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا،واقعہ کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ، فضائیہ اور دیگر ایجنسیاں حملے کی تحقیقات کررہی ہیں ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔ اس ڈرون حملے کے بعد پٹھان کوٹ ، امبالہ ، اونتی پور سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

Leave a reply