انٹرنیٹ کب کھلے گا؟ کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے

0
104
mobile

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے دیا ،

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو کابینہ اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے وزیراعظم کوئی اقدامات کریںاس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتا ہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا ، اب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ تین دن اور بند رکھا جا سکتا ہے،عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا ،اس دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی گئی ،وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ملک میں پیدا صورتحال کے حوالہ سے سخت فیصلے کئے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ جو کچھ ہو چکا جو کچھ کیا جا رہا ہے اس کی قطعی معافی نہیں ،سہولت کار، ہدایتکاروں سمیت سب کو بھگتنا ہو گا پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے اور حصہ لینے والوںں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا

اجلاس میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کے بارے بھی بات چیت ہوئی تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا،یہ کہا گیا کہ تین دن انٹرنیٹ اور بند رکھا جائے اہم اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج شام کو اجلاس میں کیا جائے گا

دوسری جانب ‏موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ،جی ایس ایم اے نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ‏انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت ، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے ‏انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے عالمی تنظیم ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply